اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ فضا علی نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی اور اس بات کا علم عامر لیاقت کو ہوا تو انہوں نے بہت صاف دل کے ساتھ مجھے شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ میں آپ کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہوں اوردنیا کے سامنے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اس وقت ان کی پہلی بیگم بھی ساتھ ہی تھیں۔ لیکن اس وقت میں طلاق ہونے کی وجہ سے بہت ڈپریشن میں تھی لہذٰا میں نے یہ بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دی۔

فضا علی نے مزید کہا کہ بہت وقت کے بعد میں نے عامر لیاقت کی طوبیٰ کے ساتھ شادی کا سنا، دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے ان دونوں کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی۔ فضا علی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں عامر لیاقت اپنی بیوی طوبیٰ کے ساتھ ان کے شو میں شریک ہوئے اورایک بار پھرخواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی، میں ابھی بھی راضی ہوں طوبیٰ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بعد ازاں فضا علی نے ہنستے ہوئے کہا عامر لیاقت ہر بات ایسے ہی کہہ دیت

اپنا تبصرہ بھیجیں