لندن (این این ایس نیوز) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک مرد اپنی زندگی میں ایک سے زائد خواتین کے ساتھ جسما نی تعلق قائم کرتا ہے تاہم یہ اوسط مختلف ملکوں میں مختلف ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ تحقیق مردوں کی ذہنی صحت کے ایک ادارے نے 35 ملکوں میں کی ہے اور اس کے نتائج انتہائی حیران کن ہیں۔ سب سے زیادہ خواتین کے ساتھ جسما نی تعلق قائم کرنے کے معاملے میں برادر اسلامی ملک ترکی پہلے نمبر پر ہے جہاں کا ایک مرد اپنی زندگی میں اوسطاً 14.5 خواتین کے ساتھ جسما نی تعلق قائم کرتا ہے۔

اس فہرست میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایک مرد اوسطاً 13.3 ، نیوزی لینڈ میں 13.2 ، آئس لینڈ میں 13 اور جنوبی افریقہ میں 12.5 خواتین کے ساتھ جسما نی تعلق قائم کرتا ہے۔ فہرست میں سب سے نیچے کے درجے پر بھارت ہے جہاں ایک مرد اپنی پوری زندگی میں اوسطاً تین خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرتا ہے۔ چین میں یہ اوسط 3.1، سلواکیہ میں 5.4، ملائیشیا اور جرمنی میں 5.8 اور پولینڈ میں چھ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں