حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آباد میں پولیس نے ایک جعلی پیرنی پکڑلی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس جعلی پیرنی کی شناخت فہمیدہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے

جن نکالنے کے لیے ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور پیرنی کو گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی پیرنی کے

کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ فاروق نامی شکش

خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون تعویز گنڈے کے بہانے سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہی تھی۔ وہ کئی سال سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھی۔ حافظ آباد میں ایک الگ واردات میں 10جرائم پیشہ لوگوں نے ایک شخص کو اغواءکرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ فاروق نامی شخص

ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کی مخبری کر رہا ہے جس پر انہوں نے اسے اغواءکرکے مار مار کر ادھ موا کر کے ایک ویران جگہ پر پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ ملزمان نے فاروق نامی شخص پر تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی۔ پولیس ان بااثر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں