میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا اسٹار عائشہ سائیں کے میک اپ کی دھوم تو ہے ہی لیکن لوگ جاننا چاہتے ہیں آخر ان کی زندگی میں شامل وہ شخص کون ہے جس کی محبت نے انھیں زندگی سے پیار کرنا سکھایا ہے۔ تو جناب آج ہم آپ کو ملواتے ہیں عائشہ سائیں کے شوہر سے اور یہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے کس طرح عائشہ سے شادی کی۔

عائشہ سائیں کے شوہر نے بتایا کہ عائشہ ان کی دوسری بیوی ہیں جبکہ ان کی پہلی بیوی اور بچے سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عائشہ انھیں بہت اچھی لگتی تھیں اور عائشہ کو ہمیشہ سے ہی میک اپ کا شوق تھا لیکن کافی عرصے سے وہ یہ سب چیزیں چھوڑ چکی تھیں اس لئے میں نے انھیں دوبارہ ہار سنگھار کی طرف موڑا۔ انھوں نے عائشہ سے شادی کرنے کے لئے 13 سال تک کوش کی اور بالآخر انھیں پالیا

عائشہ کہتی ہیں کہ میرے شوہر کم بولتے ہیں لیکن ان کی معلومات بہت زیادہ ہیں اس لئے ان کی اسپیچ وغیرہ وہی لکھتے ہیں اور یاددہانی کرواتے ہیں کہ کون سا پوائنٹ لازمی بولنا ہے۔ عائشہ کے شوہر کا سعودیہ میں کنسرکشن کا بزنس ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں نہیں رہتے لیکن عائشہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے ہر دو مہینے بعد ملاقات کرلیتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں