محمد بن سلمان کی تبدیلی الٹی پڑ گئی، سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ میں لڑکیوں کیساتھ کیا کیا شرمناک حرکتیں ہو تی رہیں؟جانئے

بی بی سی کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیولز میں سے ایک سعودی عرب میں ہو رہا ہے۔تقریب کے منتظمین نے ریاض کے گرد و نواح میں ہونے والے اس ایونٹ کے دوران خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدتمیزی روکنے کے لیے اضافی اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔ان تقاریب کے بعض مناظر اب بھی غیر معمولی لگتے ہیں۔ ایسا ملک جہاں چند سال قبل تک عوامی مقامات پر موسیقی متنازع تھی یہاں اب رات بھر بلند آواز میں میوزک فیسٹیول ہوتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرتی ہے۔

ایم ڈی ایل بیسٹ ساؤنڈ سٹرام نامی اس تقریب میں چار روز تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دنیا کے معروف ڈی جیز کو دیکھنے آئے۔اس تقریب میں مرد اور خواتین ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل سکتے تھے۔ ماضی کے سعودی عرب میں ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔

ریاض اور دیگر علاقوں میں ان بڑی تفریحی تقاریب کے دوران خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کے بے شمار واقعات سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مرد خواتین کو چھو رہے ہیں یا دوسرے طریقوں تنگ کر رہے ہیں۔اس دوران ایم ڈی ایل بیسٹ نے ’رسپیکٹ اینڈ ریسٹ‘ نامی مہم شروع کی ہے تاکہ ان تقاریب کے دوران خواتین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ اس مہم میں ایسے واقعات کی صورت میں کارروائی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ بعض لوگ، جو گذشتہ ماہ ان تقاریب پر گئے تھے، انھوں نے ان کوششوں کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں