ڈاکٹر بلقیس کا کا بتایا ہوا قہوہ جس وزن کم اور جلد چمکدار ھو جائے۔

سردی میں لوگ مزیدار پکوان اور حلوے وغیرہ کھانا پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ بھی ایسی کئی غذائیں جیسے کہ پائے اور سوپ وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے جو جسم کو گرمائش تو دیتا ہے لیکن ساتھ ہی وزن بھی بڑھا دیتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک مزیدار قہوہ تیار کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔قہوے کے اجزاء اور بنانے کا طریقہ اس قہوے کو بنانے کے لئے دو گلاس پانی میں دار چینی ڈال کر ابالیں اس کے بعد اس میں تھڑی سی لیمن گراس ڈالیں اور تھوڑی دیر پکا کر چولہا بند کردیں۔ اس کے بعد ٢٥ سے ٣٠ پتیاں کرش کر کے پودینہ اور ادرک ڈالیں۔ اب ایک بڑا لیموں کا رس نچوڑ کر الگ کر لیں اور چھلکا دیگچی میں ڈال دیں ۔ اس کے ساتھ ہی تھائم اور اگر تھائم نہ ہو تو تلسی دیگچی میں ڈالیں اور ٥ منٹ تک دم پہ رکھ دیں۔اب اگر چاہیں تو ایک ساشے گرین ٹی کپ میں رکھ دیں اور دیگچی والا قہوہ چھان کر نکال لیں۔ قہوے کے فائدے اس خاص قہوے سے کھانا جلدی ہضم ہوگا اس کے علاوہ یہ وزن میں کمی اور جلد کو صاف شفاف بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ قہوے کے تمام اجزاء قدرتی ہیں اور ہر جز کا صحت اچھی رکھنے میں اہم کردار ہے اس لئے اگر سردی میں اس قہوے کا استعمال کیا جائے تو گلے کے درد اور نزلے کے علاوہ بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔ نوٹ اس قہوے میں نہ ہی شہد ملانا ہے اور نہ ہی چینی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں