اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این ااین)صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے انارکلی دھماکے کے بعدپنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیے ۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پنجاب کے تمام سکولوں کو طبی امداد کا سامان رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، مراسلے میں کہا گیاہے کہ 18 چیزوں کا فرسٹ ایڈ باکس سکولز میں لازمی موجود ہونا چاہیے ، فرسٹ ایڈ باکس کی جلد دستیابی یقینی بنائی جائے ۔قبل ازیں انارکلی

میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی گئی جس کے بعد تمام افراد کے چہروں کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد دھماکے سے قبل جائے وقوعہ کے ارد گرد دیکھے گئے تاہم پولیس تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو حتمی ملزم قرار نہیں دے سکتے ،مشتبہ افراد کا ریکارڈ حاصل کرکے کردار کا تعین ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں