واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) حیران کن قسمت کے مالک امریکی شہری نے گاڑی میں انتظار

کے دوران تین لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کا رہائشی ریسٹورنٹ کے ڈرائیور تھرو ایریا میں اپنا آرڈر ملنے کا انتظار کررہا تھا کہ اس دوران شہری نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کرنے کا فیصلہ کیا۔امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگیا کیوں کہ وہ پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا مالک بن گیا تھا۔امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ انتظامیہ کو بتایا کہ اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا اسی لیے اس نے دو سے تین مرتبہ لاٹری کے نمبرز کا انعامی نمبروں سے تکابل کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں