اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے جو سب سے مہنگے نوٹ ہیں وہ حج نوٹ ہیں۔ پاکستان کے پہلے حج نوٹ پر غلام محمد کے دستخط ہیں ۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا اور مہنگا ترین نوٹ ہے۔ امریکہ میں اس نوٹ کی مالیت ایک کروڑ روپے بنتی ہے۔

امریکہ میں ایک میوزیم کے لئے یہ نوٹ ایک کروڑ کا خریدا گیا ہے۔ یہ حج نوٹ سال 1950 سے لے کر سال 1982 تک چلتے رہے۔ کیونکہ اُس وقت لوگ زیادہ تر باہر کا سفر نہیں کرتے تھے۔ جو لوگ حج یا عمرہ پر جاتے تھے اُن کو کرنسی کی سمجھ نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے اُس وقت کی پاکستانی حکومت نے ایک سو روپے کا سُرخ رنگ کا حج نوٹ جاری کر دیا تھا۔ جس پر درج ہوتا تھا کہ برائے استعمال سعودی عرب اور عراق۔ حج پر جانے والے سعودی عرب جا کر اسے وہاں کے بینک میں جمع کروا کر سعودی ریال حاصل کر لیتے تھے۔ اب پاکستان میں اس نوٹ کی ویلیو 50 لاکھ روپے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں