اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رافع محمود نامی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔لیکن میری شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ

 سنجیدہ ہوں۔رافع محمود نے اپنی اسٹوری شیئر کی اور اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آگیا ہے، برائے مہربانی اس بار سوچیں۔صبا قمر نے اسٹوری کو ری پوسٹ کیا اور لکھا کہ ‘لفظ قبول ہے مجھے راس نہیں آتا’۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کے منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیے جانے سے 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں تجویز کیا گیا کہ اب موبائل صارفین کے 100 روپے کے بیلنس میں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جو اس سے پہلے 9 روپے 10 پیسے ہوتی تھی۔سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین 100 روپے کے بیلنس پر بدستور 14 روپے 80 پیسہ ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح منی بجٹ کے بعد ٹیلی کام صارفین سے 100 روپے کے بیلنس پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں