اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریتی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔ بالی ووڈ میں اداکاروں کی ذاتی زندگی یا پبلک زندگی سے متعلق اُڑتی افواہیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اس کا سلسلہ بالی ووڈ کی تاریخ سے جُڑا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کو شاک میں ڈال دیا تھا جب عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس دوران شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ سُن کر شاک لگا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔ یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں۔ وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔ جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی

اپنا تبصرہ بھیجیں