این این نیوز :میاں بیوی کے جھگڑے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن شاید آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ کسی جوڑے میں اس وجہ سے لڑائی ہو گئی، بلکہ بات طلاق تک جا پہنچی، کہ شوہر رات کو نیند میں اپنی اہلیہ کو پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔ اب یہ تو ہمیں معلوم نہیں کہ نیند میں بیوی کو پیٹنے والا شوہر واقعی نیند میں ہوتا بھی ہے یا نہیں۔

یہ عجیب و غریب کہانی تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی ہے، جن کی باہمی تلخی اس حد تک کو پہنچ گئی ہے کہ خاتون نے اپنے خاوند سے مطالبہ کر دیا ہے کہ وہ یا تو اپنا علاج کروائے یا اسے طلاق دے دے۔ دی مرر کے مطابق تائی شونگ سٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے خاوند کو کوان تیان جنرل ہسپتال لے گئی ہے، جہاں اس نے ڈاکٹروں کو بتایا ہے کہ اس کا خاوند روز رات کے وقت نیند کی حالت میں ہاتھ پاﺅں چلانا شروع کر دیتا ہے۔ وہ بعض اوقات اپنی بیوی کو مکے مارتا ہے اور کبھی کبھار ٹانگوں سے بھی حملہ کر دیتا ہے۔ بعض اوقات تو وہ اچھل کر فلائنگ کک مارنے کی کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 30 سال سے یہ مصیبت برداشت کر رہی ہے لیکن اب اس کی ہمت جواب دے گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں