ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی پھر۔۔۔ اسٹیج اداکارہ نے ایسا کیا قدم اُٹھایا کہ سیدھی جیل جا پہنچی؟تہلکہ خیز انکشاف

شادی کے بعد ماں بننے کی خوشی ہر عورت کےلئے بہت بڑی ہے جب کسی عورت کو پتہ چلے اس کی کوکھ اس قابل نہیں ہے جس میں کوئی بچہ پل سکے یا وہ ماں بننے کی صلاحیت سے محروم ہے تو وہ اپنی اس کمی کو دوسروں کے بچوں سے پورا کرنے کے لیے بے تاب ہو جاتی ہے-

جس طرح ہر خواہش کو پورا کرنے کے دو راستے ہوتے ہیں ایک راستہ جائز ہوتا ہے جو مشکل ضرور ہوتا ہے مگر اس میں دل کا سکون ہوتا ہے اور دوسرا راستہ نا جائز ہوتا ہے جو فوری ضرور ہوتا ہے مگر اس کے نتائج انسان کو بند گلی تک لے جاتے ہیں-

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب پولیس نے ملتان سے تعلق رکھنے والی معروف اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کو ان کے شوہر اور دیور کے ساتھ حراست میں لے لیا ان لوگوں پر دہلی گیٹ ملتان سے ایک بچے کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق میاں گل نامی ایک شخص نے رپورٹ درج کروائی کہ ان کا ڈھائی سالہ بیٹے نفیب اللہ فاروق ٹاؤن دہلی گیٹ ملتان سے لاپتہ ہو گیا ہے- ان کے مطابق ان کا بیٹا قریبی دکان پر سامان لینے گیا تھا جہاں سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس بچے کو اغوا کر لیا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا- آئمہ خان کے ملوث ہونے کے ثبوت اس حوالے سے پولیس نے جب تحقیقات کیں تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے وہ اس موٹر سائيکل کے مالکان تک پہنچ گئے جو کہ آئمہ خان تک لے کر چلے گئے اور پولیس نے جب ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس کے نتیجے میں نہ صرف نقیب اللہ کو بازیاب کروا لیا بلکہ ان کو ان کے شوہر اور دیور سمیت گرفتار بھی کر لیا-

دوسری طرف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذولقرنین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میلاد کے دوران بنائی گئی تصویروں اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔میلاد شریف، شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں