سب کی پسندیدہ اداکارہ زارا نور عباس کے گھر صف ماتم بچھ گئی، مداح بھی غمگین

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کچھ عرصہ قبل اپنی زندگی کے تکلیف دہ دور سے گزرے جب جوڑے نے اپنے بچے کو کھویا۔

اسد صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے اس تکلیف دہ مرحلے پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا۔اسد صدیقی نے بتایا کہ ہمارا بچہ ضائع نہیں ہوا بلکہ زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ہم نے ’اورنگزیب‘ رکھا تھا۔اداکار نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد شروعات میں چیزیں کافی اچھی تھیں لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوئیں اور ہم نے اللہ کی مرضی سے اپنے بچے کو کھو دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ کی مرضی کے آگے ہم سب بے بس ہیں ہوتا وہی ہے جو اللہ تعالی کو منظور ہوتا ہے ہے لیکن یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا دکھ تھا تھا میں اور میری بیوی بہت افسردہ تھے ہم نے نے ایک بیٹا کھویا تھا لیکن اللہ کی مرضی کے آگے ہم بے بس تھے کچھ نہیں کر سکتے تھے ہو سکتا ہے اس میں بھی اللہ تعالی نے ہمارے لیے کوئی بہتری رکھی

اپنا تبصرہ بھیجیں