راولپنڈی (این این)راولپنڈی میں اصغرمال چوک میں واقع شادی ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔لواحقین نے الزام عائد کیا کہ تقریب میں تھوڑی سی تاخیرپرشادی ہال انتظامیہ نے بجلی بندکردی جس کے باعث لفٹ گرگئی۔پولیس کے مطابق لفٹ گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی

 امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لواحقین نے شادی ہال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا اور الزام لگایا کہ شادی کی تقریب میں تاخیرپرانتظامیہ نیاضافی چارجزبھی لیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں