اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اپنے بیٹے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کرنے والی خاتون سکول ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کر لیاتاہم گزشتہ روز جج نے یہ کہتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا کہ خاتون نے جو کام کیا اس میں اس کے خلاف مقدمہ چلانے والی کوئی بات ہی نہیں۔

اس نے اپنے بچے کی بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھایا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق 41سالہ سارا بیم نامی اس خاتون ٹیچر کا تعلق امریکی ریاست ٹیکسس کی ہیرس کاﺅنٹی سے ہے جہاں وہ گزشتہ ہفتے ’ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سائٹ‘ پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے گئی۔ اس دوران سارا کا 13سالہ بیٹا اس کے ہمراہ تھا چنانچہ سارا نے اس خوف سے بیٹے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر دیا کہ ٹیسٹنگ سائٹ پر اسے کورونا وائرس لاحق نہ ہو جائے۔ سائٹ پر طبی عملے نے ڈگی سے آنے والی آوازیں سن کر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے لڑکے کو اپنی تحویل میں لے کر سارا کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف بچے کی پرورش میں غفلت برتنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کر دیا ۔ دوسری جانببھارتی معروف کھلاڑی ویرات کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ عہدہ ملے سات سال ہو گئے اور اس عرصے کے دوران ٹیم کو درست سمت لے جانے کے لیے پوری کوشش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا کام بہت ایمانداری سے کیا ،ایک نہ ایک دن سب کو جانا ہوتا ہے اور میرے لیے اب جانے کا وقت آگیا ہے ، اس سفر میں نشیب و فراز کا سامنا رہا لیکن میں نے اپنی محنت میں کمی نہیں چھوڑی

اپنا تبصرہ بھیجیں