اسلام آباد(نیوز ڈیسک) المناک موت کا صدمہ برداشت نہ ہوا ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے حقیقی بھائی کی نعش دیکھ کر بہن کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع میسور کے نوجوان کیرتراج کی ٹریفک حادثے میں موت ہوئی تھی۔

 

اس کے گھر والے نعش کی شناخت کیلئے ہسپتال پہنچے جہاں اس کی چھوٹی بہن رشمی بھائی کی میت دیکھتے ہی گر گئی۔ والدین نے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا تاہم اس سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق رشمی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ دوسری جانب لاک ڈاﺅن کسی بھی شخص کے لیے ایک بھیانک خواب ہو سکتا ہے لیکن چین میں ایک لڑکی کو لاک ڈاﺅن نے راتوں رات سوشل میڈیا سٹار بنا دیا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق وینگ نامی یہ لڑکی چین کے وسطی شہر ژینگ ژاﺅ میں ایک آدمی سے پہلی ملاقات کے لیے گئی۔ اس آدمی کو لڑکی کی فیملی نے اس سے ملایا تھا اور آدمی نے اپنی کھانا بنانے کی مہارت دکھانے کے لیے لڑکی کو گھر پر کھانے کی دعوت دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ابھی وینگ اس کا بنایا کھانا کھا ہی رہی تھی کہ ژینگ ژاﺅ میں لاک ڈاﺅن لگ گیا اور وینگ اس شخص کے گھر میں ہی پھنس کر رہ گئی۔ اب وینگ کے پاس کرنے کو اور کوئی کام تو تھا نہیں، چنانچہ اس نے ویڈیوز بنا کر سنیپ چیٹ پر پوسٹ کرنی شروع کر دیں۔ان ویڈیوز میں وہ اس آدمی کے گھر میں اپنے معمولات کو عکسبند کرتی اور لوگوں کو دکھاتی۔ وینگ کی یہ ویڈیوز تیزی سے وائرل ہونے لگیں اور گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران وہ ایک

اپنا تبصرہ بھیجیں