وزن کم کرنے کے لئے ہر کسی کے دل میں ایک ہی خیال آتا ہے جس کو ہم ڈائٹنگ کہتے ہیں اور لوگ بے شمار ڈائتنگ کرتے ہیں، کبھی مہنگے ویٹ لوس سپلیمنٹ لیتے ہیں تو کبھی چربی پگھلانے والے غیر معیاری انجیکشنز جو بہت مہنگے ہوتے ہیں مگر جسم کو فائدے سے زیادہ نقصان بھی دے جاتے ہیں۔

 

لیکن وزن تو ضدی ہے، یہ اپنی مرضی سے آتا اور اپنی مرضی سے ہی جاتا ہے۔ اس کے لئے آپ پریشان نہ ہوں، بلکہ اب فیٹ کٹر ڈرنک کا استعمال کرنا شروع کریں جس کے بارے میں ڈاکٹر اُمِ راحیل آپ کو خاص ریمیڈی بتاتی ہیں:

 

ٹپ:

 

٭ دو کپ پانی میں ایک چمچ پہاڑی پودینہ ڈال کر 5 منٹ بھگوئیں۔

 

٭ ایک چمچ کالی مرچ پاؤڈر اور ایک چمچ ایک دانہ املتاس کی پھلی سے نکالیں، ان کو مکس کریں۔

 

٭ پھر ان سب کو 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ایک چمچ زیرہ بھی شامل کرلیں۔

 

٭ جب یہ پانی ایک کپ رہ جائے اس کو پی لیں۔

 

٭ دن میں 2 مرتبہ اس ڈرنک کو لازمی پیئیں۔

 

فائدہ!

 

اس ٹپ سے آپ کے پیٹ کی اضافی چربی اور جسم کا کولیسٹرول کنٹرول میں آجائے گا اور کچھ ہی دنوں میں موٹاپا بھی آپ سے دور ہو جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں