والی وڈیو، جسے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی کے ساتھ منسوب کیا جا رہا ہے، نقلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری میں جاں بحق ہونے والے 23 لوگوں میں اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی بھی شامل تھیں۔ اس سانحے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہت سی وڈیوز ڈالی اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہی چند وڈیوز میں سے ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فیملی گھومنے کے لیے جا رہی ہے اور اس وڈیو میں والد اپنے بچوں سے مری کی سیر و تفریح کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ وڈیو شئیر کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی ہے جو مری سیاحت کے لیے جا رہے تھے۔ اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی کے ساتھ منسوب کی جانے والی وڈیو میں موجود شخص کا نام وقار ہے جو اپنے بچوں سمیت مری گھومنے کے لیے گئے تھے اور حفاظت کے ساتھ اپنے گھر اسلام آباد لوٹ آئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وقار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ وڈیو ان کی ہے جو انہوں نے مری سے واپس آتے وقت بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں