ایپلی کیشنز پر ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنا بھی معمول بن چکا ہے تاہم گاہے ایک کو بھیجی گئی کوئی چیز غلطی سے کسی اور کو بھیج بیٹھتے ہیں اور اگر وہ چیز کوئی ذاتی نوعیت کی ہو تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ باقی نہیں رہتا۔ ایسی ہی ایک بڑی غلطی اس امریکی شخص نے گزشتہ دنوں کر ڈالی کہ اپنی بیٹی کو ہی زندگی بھر کے لیے ایک شرمساری سے دوچار کر ڈالا ہے۔

دی سن کے مطابق اس بیٹی نے ویب سائٹ Redditپر اپنے باپ کی اس شرمناکحرکت کے بارے میں بتا تے ہوئے کہا ہے کہ اس پر گزشتہ دنوں منکشف ہوا کہ اس کا باپ ہمجنس پر ست ہے۔ یہ بات اسے تب پتا چلی جب اس کے باپ نے اپنی ہم جنس پرستی پر مبنی شرمناک ویڈیو غلطی سے اسے بھیج دی۔ میرے ماں باپ کی شادی 27سال تک چلی اور چار سال قبل ان کی بوجوہ طلاق ہو گئی، جس کے بعد وہ ہمارے شہر سے 30منٹ کی مسافت پر واقع ایک اور شہر میں منتقل ہو گیا۔

لڑکی بتاتی ہے کہ وہاں اس کے دو روم میٹ ہیں جو نو عمر لڑکے ہیں۔ ان میں سے ایک لڑ کے کے ساتھ میرے والد نے ہمجنس پرستی کا تعلققائم کر رکھا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر مجھے شدید جھٹکا لگا اور اب میں اپنے والد سے ملنے کا تصورکرکے ہی شرم محسوس کرنے لگتی ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اب زندگی میں کبھی میرا ان کے ساتھ پہلے جیسا تعلق رہ پائے گا۔ لڑکی کی پوسٹ پر کمنٹس میں صارفین اپنے ساتھ بھی ایسے غلطی سے پیش آنے والے واقعات بیان کر رہے ہیں اور لڑکی کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اس کے باپ کی طرف سے یہ ویڈیو غلطی سے آئی چنانچہ اسے اپنے باپ کو معاف کر دینا چاہیے اور اس کے اس نئے روپ کو قبول کر لینا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں