نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کشمکش کا شکار ہو گئے۔سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم کی دو تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں اُن کے ساتھ ایک خاتون موجود ہیں۔

ایک تصویر میں خاتون کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں جب کہ اگلی تصویر میں خاتون کو بابر اعظم کے کوٹ کا بٹن لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سوالیہ اور حیران کُن تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔رحمان نامی صارف نے کہا کہ ’یہ تصاویر دیکھ کر پاکستانی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے۔‘ایک صارف نے کہا کہ ’اب عوام بابر اعظم اور اس خاتون کے پیچھے پڑ جائیں گے۔‘جہاں کچھ صارفین نے بابر اعظم کا مذاق بنایا تو وہیں زیادہ تر صارفین نے تصاویر کے پیچھے کی اصلی کہانی بیان کی۔ایک صارف نے بتایا کہ ’یہ خاتون دبئی کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، یہ شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔‘صارفین نے بتایا کہ ’یہ بابر اعظم کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہ تصاویر بھی اُسی دوران لی گئی تھیں جوکہ خاتون نے اپنے انسٹاگرام پر بھی 6 ہفتے قبل شیئر کی تھیں۔ دوسری جانب سانحہ مری میں 7 بہنوں کا اکلوتابھائی بھی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کو جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، وقت کے اس ملبے سے کئی المناک کہانیوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، یہ واقعہ مردان کے ایک گھرانے پر بھی قیامت ڈھا گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق مری جانے والا نوجوان اسد مردان کا رہائشی اور 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔اسد کی2 سال پہلے شادی ہوئی تھی اور گھر کا واحد کفیل بھی تھا جو سریے کا کاروبار کرتا تھا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں