اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور جس کا جو وقت مقرر ہے اس وقت پر اُس نے اس دنیا سے چلے جانا ہے اسی طرح آج پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری یتیم ہو گئی، ڈرامہ انڈسٹری کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئیں ،پوراخاندان غم سے نڈھال۔

سٹیج کے نامور کامیڈین اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ ہفتے کی صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ چاہ میراں سٹی ہسپتال والی گلی سے اُٹھا یا گیا ہے۔ نامور کامیڈین اداکار امتیاز مغل ایک عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور قریباً دو سال سے وہ شدید علالت کے باعث گھر پر ہی تھے، امتیاز مغل کی چھ سال کی بیٹی ہے اور انہوں نے 30 سال تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی لاہور مرکز کے ڈراموں اور مختلف ٹی وی چینلز کے کامیڈی شوز میں بھی مختلف روپ دھار کر اداکاری کی ہے ۔امتیازمغل کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز صبح ان کی رہائش گاہ گھوڑے شاہ چوک چاہ میراں سٹی ہسپتال والی گلی سے اُٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سے ایک غیر ملکی خاتون کو ڈپلومیٹک انکلیو میں گھستے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق روس سے ہے جو گزشتہ روز روس سے ملتان پہنچی تھی۔ پاکستانی حکام نے اسے پکڑ کر روسی سفارتخانے کے حوالے کیا جس کی انتظامیہ نے اسے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرایا۔ خاتون موقع پا کر ہوٹل سے نکل آئی اور ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوتے ہوئے پکڑی گئی۔ خاتون کا موقف ہے کہ وہ پاکستان کی سیر کرنے آئی ہے تاہم روسی سفارتخانے نے اس کا ویزہ منسوخ کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں