اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی آ گئی۔۔۔۔ملک بھر میں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھرمیں اب نکاح رجسٹرڈ ختم کر دیئے جائیں گے۔نکاح رجسٹرڈ کی جگہ ایک ٹیب متعارف کی جائے گی ۔ متعلقہ امام مسجد کو محکمہ لوکل گورنمنٹ والے ایک ماہ کا کورس کروائیں گے ۔

ٹیب پے نکاح پڑھانے کانکاح خواں کا اکاؤنٹ بنایا جائیگا۔اس میں نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گا،گواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہوں گے پھربائیو میٹرک کے بعد اگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوایا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کر لیا جائیگا کیونکہ ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگااگر ایک نکاح کی فیس جمع نہ کروائی تو دوسرا نکاح درج نہیں ہوسکتا، امام مسجد کی سم کے ذریعے پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکائونٹ میں منتقل ہوں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تاہم شادی کی تقریب میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور شوگر ملز کیس کے نامزد ملزم جہانگیر ترین تقریب میں شریک مہمانوں اور بالخصوص صحافیوں کی نظر میں رہے۔شادی کی تقریب میں بھی جہانگیر ترین سے سیاسی سوالات ہوتے رہے، ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟۔ جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں