کراچی (خصوصی رپورٹ ) پلوشہ سکندر وہ لڑکی ہے جس نے مشہور ڈیٹنگ ویب سائٹ ٹنڈر پر اپنے لیے شوہر ڈھونڈ نکالا ،کراچی کی رہنے والی پلوشہ اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے کزنز اور دوستوں کے کہنے پر ٹنڈر استعمال کرنا شروع کی ،میرا خیال ہے کہ اس

 

 

 

 

ویب سائٹ پر ایسا کچھ نہیں جیسا کہ کہا جاتا ہے ،ہاں یہ ضرور ہے کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں ۔ پلوشہ ٹنڈر پر اپنے ہونیوالے شوہر فوزان کی دوست بنیں اور پھر یہ دوستی اتنی مضبوط ہوتی گئی کہ بالاخر بات شادی تک جا پہنچی۔پلوشہ مزید بتاتی ہیں کہ ٹنڈر پر رابطہ ہونے کے ایک 2 دن بعد ہی ہم دونوں نے فون نمبر اور وٹس ایپ نمبر ایک دوسرے سے شیئر کر ڈالے ، اسکے بعد ایک دن آیا کہ ہم دونوں اپنی ہر

 

 

 

بات ایک دوسرے سے شیئر کرنے لگے اپنا ہر دکھ سکھ اور خوشی غم ایک دوسرے کو بتانے لگے، اس طرح ہماری دوستی مضبوط ہو تی چلی گئی ۔ ہم دونوں نے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا اور پہلی آمنے سامنے ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں کی ، پھر دونوں فیمیلیز کی ملاقات ہوئی اور بات پکی ہو گئی ، شادی والے دن پلوشہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ٹنڈر پر ایک اجنبی سے واقفیت شادی میں بدل جائے گی ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

 

 

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں