میں خاندانی شادی کی محفلوں میں شامل ہونے کی شوقین تھی ایک دن برقع اتار کر ڈانس کر رہی تھی اور پھر۔۔خاندان کی شادیوں میں ڈانس اور رقص کرنے والی لڑکیوں کے لئے سبق آموز تحریر میں شادی کی مخفلوں میں شریک ہونے کی بڑی شوقین تھی جبکہ میرا شوہر بڑا دیندار او مذہبی تھا،وہ ہمیشہ مجھے اختلاط اور اس قسم کی شوقینیوں

 

 

 

 

سےبچنے کی نصحیت کرتاتھا۔ ایک دن میں شادی کی محفل میں گئی محفل میں شریک عورتیں ڈانس کررہی تھیں۔مجھے بھی ان کو دیکھ کر جوش آیا میں بھی اپنا برقع اتار کر ناچ گانے میں شریک ہوگئی۔ میرے شوہر نے کسی خلیجی ملک کاسفر کیا وہاں دو لوگوں کے درمیان عورتوں کی خوبصورتی پر بحث شروع ہوگئی گی کہ خلیجی ممالک میں سب سے خوبصورے لڑکی کون سی ہے؟ ایک نوجوان فوراَ اٹھا ایک ویڈیو

 

 

 

کیسٹ لاکر حاضرکردی جسے اس نے میرے ملک کے کسی آدمی سے چوری چھپے بھاری قیمت دے کر خریدا تھا۔اس کیسٹ میں شادی کی اس محفل کی ویڈیو تھی جس میں میں موجود تھی۔ اور بڑے مگن انداز میں ڈانس کر رہی تھی جب نوجوان نے کیسٹ لگائی تو وہ منظر دیکھ کر میرے شوہر کے پاؤں سے زمین کھسک گئی جس میں میرا واہیات رقص تھا۔میرا شوہر اندر ہی اندر آگ بگولا ہورہاتھا۔وہ فوراَ کاموں کو ملتوی

 

 

 

کرکے واپس اپنے وطن آگیا۔ گھر پہنچا تو میرے اور اس کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی اور میرا انجام بھی وہی ہوا جو کسی عورت کےلئےسب سے تکلیف دہ ہوتا ہے۔اب میں طلاق یافتہ ہوں ہوں میری زندگی عذاب سے گزر رہی ہے۔اب میں اکیلے زندگی کے کٹھن منازل طے کررہی ہوں۔ میرے مسلمان بہن بھائیو!آج ہمارے ہاں بھی اس طرح کا رواج ہے۔اگر کسی کے گھر شادی ہوتی ہے تو نوجوان لڑکیاں گانے گاتی ہیں اور ڈانس کرتی

 

 

 

ہیں(پھر ویڈیو بھی بنتی ہے،کئی لوگ موبائلوں سے ویڈیو بنا کر پھر انٹرنیٹ پر چڑھادیتے ہیں جس سے ویڈیو ساری دنیا میں پہنچ جاتی ہے)۔ ایسی بہنوں کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے اللہ ہمیں بھی برے کاموں اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں