اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کو تحفہ ملے تو وہ فوراً سے پیشتر اسے کھولتا ہے اور دیکھتا ہے کہ اندر کیا ہے لیکن کینیڈا میں ایک شخص کو 48سال قبل اس کی گرل فرینڈ نے تحفہ دیا تھا جو اس نے اب جا کر کھولاہے۔ اس پیکنگ کے اندر سے کیا نکلا اور اس شخص نے اتنے عرصے تک یہ تحفہ کیوں نہ کھولا؟ ان سوالات کے ایسے جواب ہیں ۔

 

 

 

 

کہ سن کر آپ بھی پکار اٹھیں گے کہ سچی محبت آج بھی دنیا میں پائی جاتی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق کینیڈا کے شہر ایڈمونٹن کے 51سالہ اینڈریان پیئرس کو 1970ءمیں اس کی گرل فرینڈ ’وکی ایلن‘ نے کرسمس سے دو روز قبل یہ تحفہ دیا تھا۔ اس وقت وہ 17سال کا تھا اور ڈان ملز میں جارج ایس ہنری سکینڈری سکول میں پڑھتا تھا۔جس روز وکی ایلن نے اینڈریان کو یہ تحفہ دیا اسی روز اس نے اینڈریان کے ساتھ تعلق بھی

 

 

 

ختم کر دیا تھا۔وہ ایک شاپنگ مال میں ملے تھے جہاں وکی ایلن کے ساتھ اس کا نیا بوائے فرینڈ بھی تھا۔ وکی نے اینڈریان کو یہ آخری تحفہ دیا اور اس کے سامنے اپنے نئے بوائے فرینڈ کو بوسہ دیا اور اس کے ساتھ چلی گئی۔گزشتہ برس اینڈریان نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ”میں اس کے تعلق ختم کرنے پر انتہائی دکھی تھا۔ میں چھٹیوں پرپیدل طویل سفر کرکے گھر پہنچا۔ اگلے روز کرسمس تھا۔ سب لوگوں نے اپنے تحائف کرسمس ٹری

 

 

 

کے نیچے رکھے اور پھر کھول کر دیکھے۔ میں نے بھی یہ تحفہ ٹری کے نیچے رکھا لیکن اپنی فیملی کو بتا دیا کہ میں اسے نہیں کھولنا چاہتا۔ اس کے بعد میں ہر سال اسے کرسمس ٹری کے نیچے رکھتا لیکن جب کھولنے کی باری آتی تو میں اسے اٹھا کر الگ رکھ لیتا۔ حتیٰ کہ میری شادی ہو گئی اور دو بچے بھی ہو گئے۔ میرے بچے بھی ہر سال اس کو کھول کر دیکھنے کو کہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں