دنیا کے مختلف مذاہب میں بچوں کی ولادت پر مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے جبکہ کچھ منفرد بھی ہوتی ہیں۔

 

 

 

 

 

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ عیسائی مذہب میں جب بچے کی ولادت ہوتی ہے تو اس دنیا میں نومولود کا کس طرح استقبال کیا جاتا ہے۔بچوں کی ولادت پر عچرچ کے فادر بچے کو پانی میں نہلاتے ہیں، اس رسم کو مذہب میں خاص اہمیت حاصل ہے، دوسری طرف اسلام میں بچے کی پیدائش پر نومولود کے کان میں آذان دی جاتی ہے۔

 

 

 

 

 

بالکل اسی طرح عیسائی مذہب میں نومولود بچے کو ابلے ہوئے پانی میں ڈالا جاتا ہے، پانی اتنا گرم ہوتا ہے کہ بچہ برداشت کر سکے، اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ کے فادر پہلے پانی کو چھو کر دیکھ رہے ہیں کہ کتنا گرم ہے اور پھر بچے کو پانی میں ڈالتے ہیںبچوں کے تحفظ کے لیے اور بُری نظر سے بچانے کے لیے یہ رسم ادا کی جاتی ہے۔ فادر نے نومولود کو تین مرتبہ پانی میں ڈالا، جس سے بچہ سہم کر رہ گیا

 

 

 

 

مگر اس رسم پر پورا گھر خاص اہتمام کرتا ہے، پانی سے نکال کر فادر نے نومولود کے گلے پر ہاتھ رکھا جس سے نومولود نارمل حالت میں رونے لگا۔واضح رہے دی گارجئین کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ میں اسی رسم کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے ایک نومولود بچہ سانس گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

 

 

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں