کتے کو وفادار جاندار کہا جاتا ہے اسی وجہ سے یہ سب سے زیادہ پیار اور دیکھ بھال کے قابل ہیں۔یہ صرف آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسے وفادار کتے کے بارے میں بتائیں گے جس نے ایک بزرگ خاتون کی بہت ذمہ داری کے ساتھ دیکھ بھال کی۔سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہونے والی

 

 

 

پوسٹ میں دل کو چھو لینے والے مناظر دیکھے گئے جس نے انسانوں کو افسردہ ہونے کے ساتھ شرمندہ بھی کر دیا۔ ایک غریب اور بزرگ خاتون جن کی مدد اور دیکھ بھال کے لیے ویسے تو کوئی بھی ویلفئیر کا ادارہ پہنچ سکتا تھا لیکن ہوا کچھ اس کے برعکس۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے Ake Srisuwan نامی فیس بک صارف نے پوسٹ شئیر کی۔ ان تصاویر میں دیکھا گیا کہ دو آوارہ کتے کیچڑ

 

 

 

میں لیٹی بزرگ خاتون کے پاس ایسے بیٹھے ہیں جیسے اس کی حفاظت کر رہے ہوں۔سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے والے صارف نے یہ منظر دریا کے کنارے پر چہل قدمی کے دوران دیکھا۔ وہ یہ بھی نہیں سمجھ سکا کہ یہ عورت زندہ ہے یا نہیں۔ اور اگر وہ زندہ تھی تو ایسی حالت میں کیوں پڑی تھی؟ایکی سری سوان نامی شخص نے خاتون کے قریب جا کر دیکھنے کا فیصلہ کیا اور اس نے سوچا کہ یہ عورت بیمار ہے یا پھر زخمی

 

 

 

ہے۔ اس نے مقامی لوگوں سے پوچھا تو اس خاتون کے بارے میں کسی کو کچھ خاص معلوم نہیں تھا۔ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ بوڑھی عورت شاید نشے میں تھی اور نادانستہ طور پر دریا کے کنارے آکر سوگئی۔ خاتون کو یہ احساس نہیں تھا کہ ایسی جگہ پر سونا بہت خطرناک ہوسکتا ہے، کیونکہ دریا کافی گندا تھا اور اس میں نامعلوم سمندری مخلوق بھی موجود ہوسکتی تھیں۔

 

 

 

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں