چھوٹی عمر میں اگر والدین کا سایہ سر پر سے اٹھ جائے تو بھائی ہی بہنوں کا سہارا ہوتے ہیں۔ بھائی بے شک چھوٹے ہوں یا بڑے ہمیشہ بہنوں کی زمہ داری کو محسوس کرتے ہیں۔اسی قسم کی اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ سڑک کنارے ایک غریب

بھائی بہن بیٹھے ہیں، اور ان کے ہاتھ میں کھانے کی کوئی چیز ہے۔ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بھائی خود بہت کم کھاتا ہے ارو اپنی بہن کو زیادہ کھانے کو دیتا ہے جس پر اس کی بہن کی خوشی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔وہ اپنے بھائی سے جو ابھی عمر میں اس سے کچھ زیادہ بڑا نہیں ہے اس سے اچھل چھل کر فرمائشیں کرتی ہے بھائی میں یہ کھانے کی چیز اتنی کھاؤں گی جس پر بھائی ہنستے ہنستے اس کی خواہش

پوری کر دیتا ہے۔مزید یہ کہ اس رلا دینے والی ویڈیو کو دیکھتے ہی یہ احساس ہو رہا ہے کہ یہ دونوں بہن بھائی کسی سگنل پر کوئی چھوٹا موٹا کام کرتے ہیں تاکہ اپنا اور گھر کا گزر بسر ہو سکے۔تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے البتہ پوری ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہو رہا ہے کہ یہ ویڈیو کسی مسلمان ملک کی ہے۔ M/p>واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 10 لاکھ

سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا ہے اور لاکھوں لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے اس کےعلاوہ ڈیڑ ھ ہزار لوگوں نے کمنٹس کے زریعے اس پر اپنی رائے بھی دی ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں