اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ٹوئٹر پر سابق کپتان وسیم

اکرم سمیت مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔وسیم اکرم کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کی گئی ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں