اکثر امتحانوں میں پیپر کے دوران مختلف طریقوں سے چیٹنگ ( نقل) کرنے کے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔لیکن بھارت میں ایک امیدوار کی جانب سے امتحان میں نقل کرنے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنایا گیا جسے دیکھ کر سب چکرا کر رہ گئے۔

کمرہ امتحان میں امیدوار نے ‏نقلی بالوں (وگ) لگا کر اس میں بلیوٹوتھ فکس کیا ہوا تھا اور اس سے وائرلیس ایئرپورڈز ‏سے منسلک کر کے نقل کا حیران کن سسٹم بنا کر رکھا تھا۔ لیکن بد قسمتی سے وہ پھر بھی پکڑا گیا۔لیکن امیدوار کی چالاقی پولیس اہلکاروں کے سامنے کام نہ آسکی۔ امیدوار کی ‏ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل کی پوری کوشش ناکام ہو گئی اور اسے نقل کے الزام میں دھر لیا گیا۔

پولیس افسر نے ویڈیو بنا کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ ‏چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں