لاہور(نیوز ڈیسک )سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے کے سکینڈل میں پر خوشبو خان کا ایک اور اہم بیان سامنے آیا، اداکارہ نے کہا کہ میں نے تو خود شالیمار تھیٹر میں ہونے والی ف ح ا شی کو نمایاں کیا،مہک نور نےتھیٹر میں جھگڑا کیا۔تفصیلات کےمطابق لاہور کےشالیمار

تھیٹر میں سٹیج اداکاراوں کی خفیہ کیمرے سے بنائیجانے والی ب ر ہ ن ہ ویڈیوز سکینڈل میں اداکارہ خوشبو خان کا ایک اور بیان منظر عام پر آیا،خوشبو خان نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر جو بات کروں گی سچی کروں گی،مجھے جان بوجھ کر اس کیس میں ملوث کیا۔ میں نے تو خود شالیمار تھیٹر میں ہونے والی ف ح ا ش ی کو نمایاں کیا ،مجھے ٹارگٹ کیا گیا سستی شہرت مجھے نہیں نئی اداکاراؤں کو چاہیے

تھی،مہک نور اور بلال خان کا آپس میں ناجائز تعلق ہے، مہک نور کو شہرت چاہیے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ الزام مجھ پر لگایا،مہک نور نے تو ہر تھیٹر میں جھگڑا کیا،مہک نور تو ڈراما ہالز میں شائقین خود بٹھوا کر داد لیتی ہے،میرے شالیمار تھیٹر کے مالکان سے پیسوں کا لین دین تھا جو ختم ہوگیا۔خوشبو خان نے کہا کہ شالیمار تھیٹر کے تمام میک اپ رومز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں،کاشف کدو پر تشدد کیا گیا

اسے ستارہ تھیٹر سے پکڑا اور اس پر تشدد کرکے الزام مجھ پر لگایا گیا،بلال خان،ملک طارق، علی طارق،حسن طارق، اویس ملک نے کاشف کدو کو پکڑا اور اس پر تشدد کیا، سلک اور زارا خان کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ۔یہ سب پلان کیا گیا اب شالیمار تھیٹر میںزارا اور سلک کام کیوں نہیں کررہی،ان کے ساتھ زیادتی کی گئی وہ میری بہنیں ہیں،میں جیسی بھی ہوں سب کے سامنے ہوں ،شالیمار تھیٹر کے مالک ملک طارق پر زنا، منشیات، جوئے کے پرچے درج ہیں،شالیمار تھیٹر جرائم کا گڑھ ہے،خوشبو نے شالیمار تھیٹر پر درج ایف آئی آرز اور پولیس ریکارڈ پریس

کانفرنس میں پیش کردیا،ویڈیوز شالیمار تھیٹر کے فنکاروں حامد رنگیلا،اسد مکھڑا، وسیم پنوں اور عمران شوکی کے پاس ایک ماہ سے ویڈیوز تھیں۔ میرے فون سے ویڈیو نہ سینڈ ہوئی نہ موصول ہوئی،کاشف کدو غریب انسان ہے اس کی مالی معاونت کرتے تھے سب ہی،ایک مرحوم اداکار کی بہن کی امداد کے پیسے کاشف کدو کے ذریعے بھیجتی تھی ،میرے پاس کاشف کدو کے حوالے سے وائس نوٹس بھیجے ہیں میرے پاس موجود ہے، بہت سی اداکاراؤں کی ویڈیوز بنی ہوئی ہیں،ڈاکٹر اجمل ملک پہلے بھی اداکاراؤں کو بلیک میل کر چکا ہے۔ شہباز گجر ایڈووکیٹ کا

کہناتھا کہ ایف آئی اے تفتیش کے لئے گئے تھے لیکن تفتیشی افسر تبدیل ہوگیا ہے،میرٹ پر تفتیش ہو اداکارہ زار خان اور سلک میری بہنیں ہیں ان کے ساتھ زی ا د ت ی ہوئی،میرا فیصلہ اللہ کرے گا۔واضح رہے کہ جن اداکاراؤں کی ویڈیوز بنی ان میں اداکارہ زارا خان، مہک نور اور سلک شامل ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں