کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کی شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں عائشہ عمر کو بھارتی فلم دبنگ کے گانے ’منی بدنام‘ ہوئی پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو پر عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کی تقریب میں بہت مزہ ا?یا، بمشکل ہی ڈانس پریکٹس کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کانچ کی چوڑی پیر میں لگنے کے باوجود انہوں نے کسی نہ کسی طرح ڈانس کیا اور ان کے بھائیوں نے انہیں گرنے بھی نہیں

دیا۔تاہم عائشہ عمر کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈانس کو غیر موزوں قرار دے دیا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں