راولپنڈی (این این آئی)بین الاقوامی سیاحتی مقام نیو مری پتریاٹہ میں موسم کی سرما کی پہلی برفباری ہوئی، یخ ٹھنڈی سردی اور سرد ہوائوں نے سردی کی شدت میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے ۔ملکہ کوہسار مری پتریاٹہ کے خوبصورت اور رنگین پہاڑوں نے اچانک سفید چادر اوڑھ

لی ۔ جس سے ان کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہو گیا ہے ۔مری آنے والے سیاحوں نے گزشتہ روز خوب موج مستی اور ہلا گلا اور اس خوبصورت شاندار موسم کو خوب انجوائے کیا اور مقامی لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے اور اپنے آپ کو سردری سے بچانےکیلئے گرم کپڑے زیب تن کر لئے ۔

چھٹی کے دن باہر سے آنے والے سیاحوں نے بھی گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کیا ۔سیاحوں نے یہاں کے کھانوں سے بھی خوب لطف اٹھایااور اس طرح مری کی رونق اور خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں