حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنی سابق اہلیہ حیا بنت حسین کو بچوں کی پرورش کیلئے 733 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

شہزادی حیا بنت حسین اردن کے بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن اور دبئی کے حکمران کی سابق اہلیہ ہیں۔ وہ سنہ 2019 میں جان کے خطرے کے باعث اپنے دو بچوں کو لے کر دبئی سے فرار ہوکر جرمنی اور پھر برطانیہ پہنچیں۔ شہزادی حیا کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے جس کے باعث انہوں نے بچوں کی حوالگی اور نان نفقہ کا کیس دائر کردیا۔ شہزادی نے دبئی کے حکمران سے 1.4 ارب پاؤنڈ کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔لندن کی ہائیکورٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنی سابق اہلیہ کو 554 مین پاؤنڈ (773 ملین ڈالر) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ دبئی کے حکمران کو 251 ملین پاؤنڈ کی رقم تین ماہ میں ادا کرنا ہوگی جب کہ باقی رقم سیکیورٹی بانڈز کے ذریعے دینے کا حکم دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں