این این ایس نیوز! ’لنڈا بازار‘ خوش حال طبقے نے بھی اب ادھر کا رخ کر لیا ہےشہر قائد میں سردیاں شروع ہوتے ہی متوسط اور غریب طبقے کے افراد نےگرم کپڑوں کی تلاش میں لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ مختلف علاقوں میں لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔

لنڈا بازار جانے والوں کے ہوش اس وقت اڑ گئے، جب انہیں معلوم ہوا کہ اب لنڈا مال کی قیمت بھی ان کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے۔ رواں سال ان بازاروں میں غریب اور متوسط طبقے کو مایوسی کا سامنا ہے، استعمال شدہ پرانے درآمدی ملبوسات، کمبل، سویٹرز، جیکٹس کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، اس کے باوجود لوگ یہاں خریداری کرنےپر مجبور ہیں، کیونکہ گرم کپڑے ہر شخص کی ضرورت ہیں۔خوشحال طبقے نے بھی اب لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا ہے، جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کی قیمتیں مزید دگنی ہوگئی ہیں ۔

’لنڈا بازار‘ خوش حال طبقے نے بھی اب ادھر کا رخ کر لیا ہے

کراچی میں سرد موسم کے سیزن میں ،جہاں خشک میوہ جات کا ملکی اور بیرون ملکی کاروبار ہوتا ہے، وہیں کراچی میں لنڈے کے گرم کپڑوں کی مرکزی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے یہاں سےلنڈے کا کاروبار ملک بھر اور بیرون ممالک میں بھی ہوتا ہے۔ لنڈے کے گرم کپڑے زیادہ تر بحری جہازوں کے ذریعہ آتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں