کشیکرنے والی خاتون فوزیہ کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ فوزیہ کے کزن کی مدعیت میں اس کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خود کشیکرنے والی خاتون فوزیہ کے کزن نے الزام عائد کیا ہے کہ فوزیہ کو اس کی ساس اور سسر نے قتل کیا ہے۔ پولیس نے کزن کی درخواست پر فوزیہ کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں فوزیہ نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی تھی۔ فوزیہ کے ساتھ اس کے شوہر محمد رمضان نےفون پر مذاق کیا اور کہا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں