این این ایس نیوز! وسطی تھائی لینڈ کے صوبے آنگ تھونگ میں ہونے والی ایک تقریب میں بھائی تیکاتات اور بہن تاویسا ہیرانمیکاونت شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ دونوں بہن بھائی جڑواں ہیں اوران کی عمر 3سال 4 ماہ ہے۔

ان کے والدین کو یقین ہے کہ یہ دونوں پچھلے جنم میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، اسی وجہ سے زندگی میں جڑواں پیدا ہوئے ہیں۔ شادی کی یہ تقریب ”فرشتوں“ کو یہ دکھانے کے لیے منعقد کی گئی ہے کہ اب وہ دونوں ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔دولہا اور دلہن کی ماں کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شادی نہ کی گئی تو دونوں میں سے ایک مر جائے گا۔ بچوں کی ماں نے بتایا کہ اُن کے عقیدے مطابق محبت کرنے والے ایسے جوڑے جو پچھلی زندگی میں مل نہیں پاتے وہ پھر جڑواں بہن بھائی پیدا ہوتے ہیں۔بچوں کی شادی کی تقریب میں گاؤں کے لوگوں اور رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں کی شادی کی تمام تقریبات اگرچہ اصل شادی کی طرح ہی تھی تاہم دونوں کی شادی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ دونوں بچے بڑے ہوکر اپنے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب خود اپنی مرضی سے کریں گے جبکہ بچپن کی یہ شادی صرف ”فرشتوں“ کو مطمئن

اپنا تبصرہ بھیجیں