گونگی بہری بھارتی خاتون نے پاکستان پہنچ کر محبت کی شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گونگی بہری انڈین خاتون نے لاہور کے رہائشی عمران نامی گونگے بہرے لڑکے سے پاکستان پہنچ کر شادی کر لی، لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس کو جوڑے کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔گونگی بہری انڈین خاتون نے سوشل میڈیا پر شروع ہوئے پیار کے وعدے پورے کر دیے اور لاہور کے رہائشی عمران نامی لڑکے سے پاکستان پہنچ کر شادی کی، انڈین لڑکی نے نکاح سے قبل اسلام بھی قبول کیا، اور اسلامی نام پروین سلطانہ رکھا۔لڑکی کے ساتھ آنے والے سکھ زائرین اور لڑکے کے قریبی دوستوں نے شادی میں شرکت کی، نکاح کے بعد جوڑے نے ایک دوسرے کو پیار بھرے انداز سے انگوٹھیاں پہنائیں اور مبارک باد دی۔شادی کا علم ہونے پر لڑکے کے اہل خانہ نے جوڑے کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، جس پر وہ عدالت پہنچ گئے، کیس کی سماعت کے بعد لاہور کی سیشن کورٹ نے بھارتی خاتون پروین سلطانہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔بھارتی خاتون نکاح کرنے اور عدالت میں اپنے شوہر کے حق میں بیان دینے کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں