امریکہ میں ایک شخص نے اپنی سالی کو اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا جس پر اس کا اپنی منگیتر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ اب آدمی یہ معاملہ انٹرنیٹ پر لے آیا ہے جہاں صارفین اس شخص کی طرفداری کر رہے ہیں اور اس کی منگیتر کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

 نیوز ویک کے مطابق اس شخص نے ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ میری منگیتر کی بہن مجھے ہراساں کرتی ہے جس کی وجہ سے میں نہیں چاہتا کہ وہ ہماری شادی کی تقریب میں آئے مگر اس بات پر میری منگیتر مجھ سے ناراض ہو گئی ہے۔

شخص نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”میری سالی میری ہر چیز میں مداخلت کرتی ہے اور ایسے ذومعنی جملے بولتی ہے جن سے میں بے آرام ہوتا ہے۔ وہ کبھی کہے گی کہ ’تمہیں فلاں لباس زیادہ جچتا ہے، تمہیں فلاں رنگ پہننا چاہیے‘ اور کبھی کہتی ہے کہ ’کاش مجھے بھی کوئی تمہارے جیسا شخص مل جاتا اور کاش تمہاری منگیتر کی جگہ میں ہوتی‘۔ میں جانتا ہوں کہ اگر وہ شادی کی تقریب میں آئی تو ایسی باتیں کرکے مجھے ہراساں کرے گی لہٰذا میں نہیں چاہتا کہ وہ آئے۔ اس پوسٹ کو اب تک 60ہزار سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں اور اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کا رویہ ناقابل قبول ہے لہٰذا دولہا اسے نہ بلانے میں حق بجانب ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں