ممبئی (این این ایس نیوز) بالی ووڈ میں ان دنوں اداکاروں کی شادیوں کا سیزن جاری ہے اور ایک کے بعد ایک اداکاروں کی جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور پترالیکھا نے شادی کی جبکہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں، اب بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سوناکشی سنہا بالی وڈ اداکار سلمان خان کے قریبی رشتے دار’ بنٹی سچدیوا’ سے شادی کرنے جارہی ہیں، بنٹی سچدیوا سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیما کے بھائی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنٹی سچدیوا سپورٹس منیجمنٹ کمپنی اور ایک پی آر ایجنسی کے مالک ہیں جبکہ سوناکشی اور بنٹی کو اکثر مختلف پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے تاہم سوناکشی سنہا یا سلمان خان کے خاندان کی طرف سے شادی سے متعلق کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں