ٹائمز! نامور اداکارہ ثنافخرنے ایکسر سائز کے دوران لی گئی تصاویر پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے پروفیشن کا لازمی جزو ہے کہ میں فٹ رہوں اور خوبصورت نظر آئوں،میں ایک فلمی اداکارہ ہوں کوئی سکالر نہیں ہوں ،میںجس طرح کا لباس پہنتی ہوں وہ میرے پروفیشن کی ڈیمانڈ ہے اور اگر کسی اعتراض ہے یا وہ شریف ہے تو وہ مت دیکھیں ۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایک فلمی اداکارہ ہوں ، میری جاب کا حصہ ہے کہ میں نے خود کو فٹ رکھنا ہے ۔بتا یاجائے میں نے کیا پہنا ہوا ہے ،میں نے ایکسر سائز کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک فلمی اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مجھے دوسروں کو اچھا لگنا ہے ، مجھے گلیمرس لگنا ہے کیونکہ یہ میرے پروفیشن کا حصہ ہے ،یہ خصوصیات ہیں کہ میں اچھی دکھائی دوںاور وہ لوگوںکو نظر بھی آتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس پر تو میری تعریف کرنی چاہیے مجھے ایوارڈ دینا چاہیے میںکتنے لوگوں کو انسپائر کرتی ہوں اورکئی لوگوں کو راغب کرتی ہوں کہ وہ اپنی زندگی کو جینا شروع کریں اور مجھ پر تنقید کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ محنت نہیںکرسکتے اور سست اورکاہل ہیں وہ دوسروں پرکیوں تنقید کرتے ہیں ۔ یہ وہی لوگ کرتے ہیں جو خود کچھ نہیں کر سکتے بجائے تعریف کرنے کہ وہ اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ خود ایکسر سائز نہیں کر سکتے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں