اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تن کو لگی آگ کو کوئی نہیں جان سکتا۔ ایک مرد اور خاتون پولیس آفیسر دوران ڈیوٹی جسمانی تعلق قائم کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور وائرلیس پر ان کی شرمناک آوازیں سنی جاتی رہیں۔ دی سن کے مطابق 33سالہ سارجنٹ مولی ایڈورڈز اور39سالہ پی سی رچرڈ پیٹن رات کے وقت پولیس کار میں ڈیوٹی پر تھے۔

اس دوران انہیں وائرلیس پر پہلے ایک ہسپتال پہنچنے کے لیے کہا گیا اور پھر ایک الیکٹریکل سٹور میں چو ری کی اطلاع دی گئی اور موقع وار دات پر پہنچنے کے لیے کہا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وائرلیس پر مولی اور رچرڈ کی طرف سے کوئی جواب نہ دیا گیا اور نہ ہی وہ ان دونوں جگہوں پر پہنچے بلکہ وائرلیس پر دونوں بار ان کی شرمناک آوازیں سنی گئیں، کہ اس وقت وہ گاڑی میں قابل اعتراض حرکات کر رہے تھے۔دونوں آفیسرز شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں۔ دونوں رات کی ڈیوٹی پر تھے اور پچھلے پہر انہوں نے یہ شرمناک حرکت کی۔ دونوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سری لنکا کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے ٹویٹ کرتے ہوئےکہا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر بُرا وقت تھا، کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا،ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آ کر نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں