اسلام آبادنیوز ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا چھائی ہوئی ہیں۔ ٹینس سٹار اور پاکستان کی قومی بھابھی ثانیہ مرزا اپنے مزاح کی وجہ کافی مشہور ہیں۔ وہ اکثر نئی نئی ویڈیوز بناکر پوسٹ کرتی رہتی ہیں،اب انہوں نے ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

جو کہ سیلف ڈیفنس کے متعلق ہے،نوجوان ویڈیو میں ثانیہ مرزا سے کھلونا پستول چھیننے کی کوشش کرتا ہے مگر وہ ناکام ہوجاتا ہے جس پر ثانیہ مرزا مسکراتے ہوئے اسے ایک تھپٹر مارتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب بھارت نےپہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم نے 165 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں دو گیندیں قبل پورا کیا۔بھارت کی جانب سے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو چھوٹے ہدف کے تعاقب میں شاندار آغاز فراہم کیا،دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلیں اور پہلے ہی اوور سے بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ پر سبقت لیتی نظر آئی۔اوپننگ بلے باز لوکیش راہول 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر سیٹنر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد سوریا کمار یادیو بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے بھی جارحانہ انداز اپنایا۔کپتان روہت شرما 36 گیندوں پر 48 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 40 گیندوں پر 62 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے،انکی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں