اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اوران کی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے آج کل انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں یہ جوڑی اپنی بیٹی ارادھیہ بچن کی دسویں سالگرہ منانے کےلیے مالدیپ میں موجود ہے۔ بیٹی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس جوڑے نے مالدیب کے ساحلی مقام پرجو ریزورٹ حاصل کیا ہے۔

اس کا ایک رات کا کرایہ 10 لاکھ بھارتی روپے( 23 لاکھ 62 ہزار پاکستانی) ہے۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس شان دار ریزورٹ کی تصاویر جاری کی ہے، جس میں مختلف اقسام کے ولاز جن میں ریف واٹر پول، سن سیٹ واٹر پول، لاگون واٹر پول اور مختلف پُر تعیش خواب گاہوں پر مشتمل رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا بچن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریزورٹس کے مختلف دیدہ زیب مقامات کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کے ہاتھ سے پھسل کر دو ٹھپے کھانے والی گیند کو چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کا بیان بھی سامنے آگیا ۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان سے اس گیند پر چھکا مارنے کی وجہ پوچھ رہاہے جس کے جواب میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ میں محمد حفیظ گیند کرانے کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ سے پھسل گئی جو دو ٹھپے کھاتی ہوئی آدھی پچ پر ہی پہنچی تھی کہ ڈیوڈ وارنر نے جلدی سے آگے آ کر اس پر چھکا مار دیا تھا اور ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں