اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے کیونکہ سونے کی بے انتہا قیمت نے کئی گھروں کی بچیوں کی شادی روک رکھی ہے تاہم اب دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر تاریخی کمی ہوگئی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز فی تولہ سونا 1350 روپے سستا ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ہونے والی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 1157 روپے کی کمی سے ایک لاکھ سات ہزار 39 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ہے جہاں فی اونس کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1874 ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کے ہاتھ سے پھسل کر دو ٹھپے کھانے والی گیند کو چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کا بیان بھی سامنے آگیا ۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان سے اس گیند پر چھکا مارنے کی وجہ پوچھ رہاہے جس کے جواب میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ میں محمد حفیظ گیند کرانے کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ سے پھسل گئی جو دو ٹھپے کھاتی ہوئی آدھی پچ پر ہی پہنچی تھی کہ ڈیوڈ وارنر نے جلدی سے آگے آ کر اس پر چھکا مار دیا تھا اور ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں