رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ ایک دینار وہ ہے جو تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا۔ ایک دینار ہے جس کے ذریعے تم نے کوئی غلام آزاد کیا۔ ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین کو صدقے کے طور پر دیا۔ ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی غریب کو دیا۔ ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنی بیوی پر خرچ کیا۔ اس پر سب سے زیادہ تمہیں ثواب اس دینار پر ملے گا جو تم نے اپنی بیوی پر خرچ کیا۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جو خرچ تم اپنی بیوی بچوں پر کرو گے۔ اس کا اجر و ثواب صدقہ کے طور پر ملے گا۔

ایک صحابی رضی اللہ تعالی عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ میں ایک روپیہ کسی غریب پر خرچ کروں۔ ایک مسکین پر، ایک یتیم پر اور ایک اپنے بیوی بچوں پر۔ اس پر سب سے افضل کون سا ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو تم اپنی بیوی بچوں پر خرچ کرو گے وہ سب سے افضل ہے۔

اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

اپنا تبصرہ بھیجیں