پاوری گرل دنانیر کی جب سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس وقت سے اب تک یہ ہر کچھ دن بعد خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور پھر ہانیہ عامر کے ساتھ جب سے دوستی ہوئی ان کو اشتہارات کی ایک کے بعد ایک آفرز ہو رہی ہیں۔ دنانیر کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ وہ اتنی کم عمر ہیں اور بات اگر ان کی جلد اور بالوں کی تازگی کی ہو تو اب لڑکیاں دنانیر کو بہت زیادہ فالو کرنے لگی ہیں ان کی خوبصورتی کے چرچے ہر جگہ ہوتے ہیں۔ دنانیر مختلف وی لاگز بناتی رہتی ہیں، انہوں نے بیوٹی سے متعلق کئی وی لاگز بنائے ہیں جن کو لڑکیوں نے بھی خوب پسند کیا ہے۔

آج ہم ان تمام لڑکیوں کے لئے دنانیر کی روزانہ کی اسکن کیئے ٹپس آپ لوگوں کو بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے لئے واقعی کارآمد ثابت ہوں گی اور آپ کی جلد بھی نکھری نکھری فریش ہو جائے گی۔

٭ دنانیر روزانہ اپنے چہرے پر ناریل کا سکرب لگاتی ہیں۔ جس کو گھر میں بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے دو انچ کا ناریل کا ٹکڑا اس کو کدوکش کرلیں یا پھر پسا ہوا ناریل لیں، اس کو دودھ میں کچھ دیر پکائیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر فریزر کرلیں، اس کو چہرے پر روزانہ لگائیں یہ ایک اچھا سکرب اور موائسچرائزر ہے۔

٭ اس کے بعد ایک پیالی میں بیسن، دہی،، ناریل کا تیل، ملائی اور ہلدی مکس کرلیں اور ایک لیپ تیار کرکے چہرے پر لگائیں اس سے رنگ بھی گولڈن ہوگا اور جلد پر داغ بھی نہیں رہیں گے۔٭ بالوں میں دنانیر ناریل ہیئر ماسک لگاتی ہیں اور ناریل کا ہی تیل استعمال کرتی ہیں یہ بالوں کو چمکدار اور گھنا کرتا ہے۔ سفید تل اور ناریل کا تیل اچھی طرح پکائیں ارو یہ تیل بالوں میں لگائیں۔ ہیئر ماسک آپ کو کسی بھی معیاری دکان سے مل جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں